ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈانڈیلی : کاغذ کے کارخانے کی مشین میں پھنسنے سے ملازم کا پیر کٹ گیا 

ڈانڈیلی : کاغذ کے کارخانے کی مشین میں پھنسنے سے ملازم کا پیر کٹ گیا 

Wed, 20 Mar 2024 12:17:48    S.O. News Service

ڈانڈیلی ،20 / مارچ (ایس او نیوز) ویسٹ کوسٹ پیپر مل کے چیپّر ہاوس میں کام کرتے وقت مشین کے اندر پھنسنے سے لکشمن یشوب ہریجن (35 سال) نامی ملازم بری طرح زخمی ہوگیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ اس حادثے میں لکشمن کا ایک پیر پوری طرح کٹ گیا ہے جبکہ دوسرے پیر کو جوڑنے کے لئے سرجری کی گئی ہے ۔ لکشمن ہریجن ایک غریب مزدور ہے جس کا ایک دو سالہ بچہ ہے اور خاندان کا تنہا کمانے والا شخص ہے جس کی وجہ سے وہ مالی طور پر انتہائی خستہ حالت کا شکار ہے ۔ 


Share: